کانگریس نے ' آر ایس ایس سے پاک ہندوستان' کے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے نعرے کی آج تائید کی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخالف پارٹیوں کا قومی اتحاد بنانے کے اعلان سے یہ کہہ کر کنارہ کشی کر لی کہ 2019 میں لوگ کسی اتحاد کے بغیر ہی
مودی سرکار کو مسترد کردیں گے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے آج یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے پاک ہندوستان کا نعرہ درست ہے۔
جہاں تک قومی اتحاد کا سوال ہے، وہ ریاستوں میں حالات کی بنیاد پر پر ہوتا ہے۔